نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز سے ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی نے کشمیر کی نزاعی صورت حال کا تذکرہ کرتے ہوئے انتونیو گوتیریز کو بتایا کہ کشمیر میں صورتحال بتدریج بگڑتی جا رہی ہے۔ 5 اگست کے غیر قانونی بھارتی اقدامات نے کشمیر میں متعدد بحرانوں کو جنم دیا ہے۔
In my meeting with UN SG Antonio Guterres I told him that the grave political & humanitarian crisis, which has unfolded after India's illegal annexation of occupied Jammu & Kashmir last month, poses a threat to international peace and security pic.twitter.com/etbbfHRBDD
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) September 10, 2019
انہوں نے انتونیو گوتیریز کو باور کرایا کہ خطے میں امن کو سنگین خطرات لاحق کرنے کے ساتھ، ساتھ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کشمیر میں ایک بڑے انسانی المیہ کے پیدا ہونے کا شدید خدشہ ہے۔ پینتیس دن سے کشمیر میں نافذ کرفیو نے نہ صرف معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ پوری وادی کو ظلمت میں دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہا بھارتی اقدامات عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرادادوں کی واضح خلاف ورزی ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا سیکرٹری جنرل کو اپنے "تنازعات سے بچاؤ کی سفارتکاری" کے ایجنڈے کو کشمیر پر بھی لاگو کرنا چاہیے۔