دبئی : متحدہ عرب امارات کے سینٹرل ٹرانسپورٹ کے ادارے کی جانب سے ٹیکسیوں کے بعد اب بسوں میں بھی مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کےلئے تجرباتی مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق جنرل ٹرانسپورٹ کمپنی اور اماراتی ٹیلی کمیونیکشن الاتصالات کی جانب سے امارات میں بسوں میں سفر کرنے والوں کےلئے 520 بسوں اور 120 و یٹنگ سٹیشنوں میں مفت وائی فائی سروس فراہم کی جائے گی۔ ٹرانسپورٹ ادارے کے سربراہ نے صحافیوںکے ہمراہ ابو ظبی کی بسوں میں مفت فراہم کی جانے والی وائی فائی سروس کا جائزہ لیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ بس کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کےلئے نئی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے وقتاً فوقتاً اقدامات کئے جاتے ہیں۔