بعض غیر ضروری امپورٹس پرپابندیاں عائد کرنے کی تجاویز قابل توجہ ہیں, ڈاکٹر فرید احمد پراچہ 

11:55 PM, 10 Sep, 2018

لاہور:  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بعض غیر ضروری امپورٹس پرپابندیاں عائد کرنے کی تجاویز قابل توجہ ہیں ، تاہم ضرورت اور تعیش میں فرق کرنے اور پوری امپورٹ ایکسپورٹ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی پی پی ایز کی طرف سے غیر واضح امپورٹ کو بھی چیک کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ امپورٹ نہیں زر مبادلہ بیرون ملک بھیجنے کا ایک ذریعہ ہے جو کسٹم حکام کی ملی بھگت سے جاری ہے ۔

انہوں نے کسٹم حکام کے صوابدیدی اختیارات بھی مستقل کرپشن کا ایک بہت بڑا ہتھیار ہیں ۔ تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے ایکسپورٹس بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سے غیر روایتی ایکسپورٹس پر ریسرچ کی جائے تو زر مبادلہ کے ذخائر دوگنا ہوسکتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں