راولپنڈی :ایف سی بلوچستان نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ، آپریشن کے دوران 235 کلوگرام کی 21 سرنگیں برآمد کر لی گئیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ، 235 کلوگرام کی 21 سرنگیں برآمد کر لیں ۔
ایف سی اہلکاروں نے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ۔