ایران کی مسلح افواج اپنی قوت میں اضافہ کریں، آیت اللہ خامنہ ای

07:53 PM, 10 Sep, 2018

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ملکی مسلح افواج پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے دشمنوں کو ڈرانے کے لیے اپنی قوت میں اضافہ کریں۔

خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کو جتنا ہو سکے اپنی قوت کو بڑھانا چاہیے تاکہ دشمنوں کو ایران پر حملہ کرنے سے باز رکھا جا سکے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تناؤ میں دن بدن اضافہ ہو  رہا ہے۔ امریکا نے ایران پر ایک بار پھر نہ صرف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں بلکہ وہ رواں برس مئی میں ایران کے ساتھ ہوئے ایک جوہری معاہدے سے بھی علیحدہ ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں