اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے پیکج جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے پیکج میں بجلی اور گیس کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ‘جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
بجلی کی قیمت 11.50 سینٹ سے کم کرکے 7.5 سینٹ فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز کی گئی ہے جبکہ گیس کی قیمت 1600 روپے سے 800 روپے ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز کی گئی ہے-
گیس اور بجلی کی قیمت 5سال کے لیے مقرر کی جائےگی، قیمتوں میں کمی صرف ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے ہوگی، ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیےملک میں گیس اور بجلی کی یکساں قیمتیں ہوں گی۔قیمتوں میں کمی کی منظوری اگلے دو ہفتے تک دیئے جانے کا امکان ہے۔