پاکستان ریلویزسی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے: شیخ رشید

پاکستان ریلویزسی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کیا، شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلویزمیں 100روز میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویزسی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مگر بدقسمتی سے ماضی میں‌ ریلوےمیں سی پیک سےمتعلق کوئی کام نہیں ہوا ، انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر تیزی لانے کا ارادہ رکھتے ہیں. کراچی تاپشاور ریلوے ٹریک اپ گریڈکریں گے.

شیخ رشید احمد کا کہکنا تھا کہ تفتان تک 700 کلو میٹر نیا ریلوےٹریک بچھائیں گے، گوادر تاکوئٹہ ریلوےکی حالت بہتر بنائی جائے گی ، شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوےعوام کی ریل ہے، ملکی کاروباری افرادکے لئےنئی سہولتیں دینے جا رہے ہیں. 

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ریلوے ڈیم فنڈ میں 10 کروڑ روپے سالانہ جمع کروائے گی۔ 100 روپے کے ٹکٹ پر ایک روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔