ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ تبدیل کر دی گئی

07:01 PM, 10 Sep, 2018

لاہور : ایشیا کپ میں شرکت کے لیے گرین شرٹس کی سولہ رکنی ٹیم دبئی روانگی کے لیے تیار جبکہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا ۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے قومی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی ۔سرفراز احمد کی قیادت میں قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج رات علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوں گے۔

دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کیلئے اہم تبدیلی کر دی گئی ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی ”کِٹ “کو بدل دیا گیا ہے ۔ایشیاءکپ میں استعمال ہونے والی کِٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس پر ملے جلے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے تاہم شائقین کرکٹ کیاکثریت نے اس کِٹ کے ڈیزائن کو پسند نہیں کیا اور ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم انتہائی خوبصورت اور بہترین ڈیزائن والی کِٹس استعمال کرتی رہی ہے جبکہ ایشیاءکپ کیلئے متعارف کرائی جانے والی کرکٹ کِٹ کا ڈیزائن بین الاقوامی معیار کے مطابق معلوم نہیں ہوتا۔

ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم سرفراز احمد، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر،شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ یو اے ای میں پچز سلو ہوتی ہیں، کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہیٹیم پلان بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلیے تمام ٹیموں نے مضبوط اسکواڈز منتخب کیے ہیں، افغانستان سمیت کسی کو بھی کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرسکتے،ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا،سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے،چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں فتح ماضی کا قصہ بن چکی ہے، نئے میچ میں نیا چیلنج ہوگا،تربیتی کیمپ میں اچھی تیاری کے بعد میدان میں اتر رہے ہیں، کوشش کریں گے کہ ٹیم پلان کے مطابق کارکردگی دکھائیں۔ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت 6 ٹیمیں شریک ہیں۔

مزیدخبریں