سی پیک کومنجمد کرنا عوام کیساتھ زیادتی ہوگی،شہبازشریف

سی پیک کومنجمد کرنا عوام کیساتھ زیادتی ہوگی،شہبازشریف
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک کومنجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، چین ہمارا دوست اوراسٹریٹجک پارٹنر ہے، حکومت پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داود کے سی پیک کوفی الحال بند کرنے سے متعلق انٹرویو میں دیے گئے بیان پراپنے ردعمل میں کہا کہ سی پیک کومنجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ایسی سازشوں کومسترد کرتے ہیں ہم اس کیخلاف مزاحمت کریں گے۔سی پیک خطے کی تقدیر بدلنے کیلئے گیم چینجر ہے ،عوام کیساتھ یہ زیادتی نہ کی جائے۔چین ہمارا دوست ہے چین یقین رکھے سی پیک بند نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کے غیرذمہ درانہ رویے پرحیرت میں ہے۔حکومت پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا لیکن بعد میں ای سی سی کے جلاس میں گیس قیمتوں میں اضافہ واپس لیا گیا۔ اب ای سی سی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مﺅخر کرنے کی خبر آئی ہے۔حکومت قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیکر کیا تاثر دے رہی ہے؟واضح رہے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے پر حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔جس پرحکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔