پاکستانی پیشکش کا جواب دینے کاوقت آگیا، سدھو

02:01 PM, 10 Sep, 2018

نئی دہلی : کرتارپورصاحب راستہ کھولنے کی پاکستانی پیشکش کے مثبت جواب کے لیے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو خط لکھ دیا۔نوجوت سنگھ سدھو کے خط میں اس معاملے پر سشما سوراج سے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سدھو نے کہا کہ جب اچھے مواقع دستک دے رہے ہوں تو آگے بڑھ کر دروازہ کھول دینا چاہیے۔انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا کہ پاکستان نے کرتار پور صاحب راستہ کھولنے کا کہہ کر مثبت ارادہ ظاہر کیا ہے ، اب بھارت کی باری ہے کہ وہ اس کا مثبت جواب دے۔

واضح رہے نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان میں آئے،اس دوران ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا جس سے بھارت میں کہرام مچ گیا اور انہوں نے سدھو کے خلاف منفی پراپیگنڈا بھی شروع کر دیا تھا،تاہم آرمی چیف سے ملاقات میں نوجوت سنگھ سدھو نے کرتا پور سرحد کھولنے کی درخواست کی تھی۔

مزیدخبریں