پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس، 9 اکتوبر سے روزانہ سماعت کا فیصلہ

10:57 AM, 10 Sep, 2018

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 9 اکتوبرسے روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خصوصی عدالت میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس یاور علی اور جسٹس نذراکبر نے کی۔ جسٹس طاہرہ صفدر آج کی سماعت میں بھی موجود نہیں تھیں۔

خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس یاور علی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آخری مرتبہ سنگین غداری کیس ملتوی کر رہے ہیں۔ سنگین غداری کیس کو ادھر یا اُدھر منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 اکتوبر سے سنگین غداری کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی۔

مزیدخبریں