فیصل آباد، جائیداد کے تنازع پر بھائی نے 2 بہنیں قتل کر دیں

فیصل آباد، جائیداد کے تنازع پر بھائی نے 2 بہنیں قتل کر دیں
کیپشن: ملزم بہنوں کی وراثت اپنے نام کرانا چاہتا تھا، پولیس۔۔۔۔۔فائل فوٹو

فیصل آباد: فیصل آباد میں جائیداد کے تنازع پر ایک بھائی نے اپنی 2 بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں پیش آیا .

جائیداد کے تنازع پر سفاک بھائی نے اپنی دو بہنوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بہنوں کی وراثت اپنے نام کرانا چاہتا تھا جن کے انکار پر اس نے ان پر فائرنگ کر دی۔

مقتولہ نازیہ اور شازیہ نرس تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرورملزم عاطف کو تلاش کیا جا رہا ہے۔