نیویارک: سربیا کے ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ نے ارجنٹائین کے ڈیل پورٹو کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ہے۔
نیو یارک میں اتوار کی رات کھیلے جانے والے یو ایس اوپن کے فائنل میں نواک جو کو وچ نے اپنے حریف ڈیل پورٹو کو 6-3، 7-6 اور 6-3 سے فرق سے شکست دی۔ یہ نواک جوکووچ کے کریئر کا مجموعی طور پر 14 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ویمبلڈن ٹورنامنٹ جیتنے والے 31 سالہ جوکووچ کا یہ تیسرا یو ایس اوپن ٹائٹل ہے۔جوکووچ کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر 20 جبکہ سپین کے رافیل نڈال 17 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔