ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں جنگ،قطر ی سازش کا انکشاف،متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ قطر ریاض اور ابوظبی کے بیچ دراڑ ڈالنے میں ناکام رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں انہوں نے دوحہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مشق سے رک جائے۔
قرقاش نے قطر پر زور دیا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاملہ کرنے کے لیے شفافیت بہترین طریقہ ہے۔انور قرقاش کے مطابق قطری میڈیا ایک مرتبہ پھر سعودی اماراتی محاذ کے خلاف کام کرنے پر لوٹ آیا ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے کیوں کہ وہ اس کوشش میں ہر گز کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بوکھلائے ہوئے برادر ملک قطر پر لازم ہے کہ وہ اس بات کو سمجھے کہ یہ بحران مصنوعی نہیں ہے بلکہ دوحہ کی جانب سے شدت پسندی کی سپورٹ اور پڑوسی ممالک کے استحکام کے خلاف سازش کرنے کا نتیجہ ہے۔
یہ ایک حقیقی سیاسی بحران ہے اور اس سے میڈیا کے ذریعے نہیں نمٹا جا سکتا۔قرقاش نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ ہم نے گزشتہ روز جو کچھ دیکھا وہ امید افزا تھا مگر افسوس کہ حکمت و دانش نہ ہونے کے سبب موقع ضایع ہو گیا اور قطر آج پہلے سے زیادہ دشوار پوزیشن میں ہے۔