قازقستان:صدر مملکت ممنوں حسین نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے، صدر پاکستان ممنوں حسین نے قازقستان میں جاری او آئی سی ورکنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے علم وتحقیق کے میدان میں ترقی پر زور دیا۔اس اجلاس کی کی خاص بات صدر ممنوں حسین نے اردو زبان میں خطاب کیا،صدر ممکت نے پاکستان کی ترقی کے منصوبے ویژن2030 میں مسلم ممالک کو شامل ہونے کی پیشکش کی۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھااس کے تحت مسلم ممالک کے طلبا کو پاکستان میں جدید تعلیم دی جائےگی اور اس طرح مسلم ممالک کے درمیان روابط مزید مضبوط ہونگے۔صدر ممنون حسین نے جدید ٹیکنالوجی کو حصول کو ناگزیر قرار دیا,اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلم ممالک میں جدید علمی تقاضوں پر پورا نہیں اُتر سکے۔
صدر مملکت نے اپنے مختصر اور جامع خطاب کے اختتام پر اسلامی اتحاد زندہ باد اور امہ مسلم پائندہ باد کا نعر بھی بلند کیا۔