کراچی :خوشیاں منانے گئے،سب کو اداس کر گئے پورا کراچی غم میں ڈوب گیا،سمندرکی ایک لہرنے 12زندگیاں نگل لیں،گزشتہ روزہاکس بے پر پکنک مناتے ایک ہی خاندان کے 12افرادسمندر کی ظالم لہرکی نذرہوگئے تھے،ڈوب کرمرنے والے ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی کے رہائشی تھے۔ جاں بحق افرادکی میتیں ایدھی سردخانے سے لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔
نمازجنازہ دوپہرڈیڑھ بجے مسجد باب الاسلام میں ادا کی جائے گی۔سمندر میں ڈوبنے والے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی میتیں ورثا کے حوالے ایک ہی گھر سے 11 جنازے اٹھیں گے۔
ایک ہی قبرستان میں تدفین ہوگی۔ نمازجنازہ آج بعدنمازظہرسیکٹر 9 باب اسلام مسجداداکی جائیگی لواحقین کے مطابق جاں بحق تمام افرداکی تدفین ایک ہی قبرستان میں ہوگی۔