سکیورٹی فورسز کاخیبرپختونخوا میں  آپریشن، 4 خوارجی ہلاک

08:55 PM, 10 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز  نے خیبرپختونخوا میں  آپریشن کیا اس میں  4 خوارجی ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  بنوں ضلع کے علاقہ جانی خیل میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو خوارجی ہلاک کردئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقہ حسن خیل میں کیا گیا جس میں خوارجیوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اور فائرنگ کے تبادلہ میں دو خوارجی مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارجیوں سے اسلحہ اور ہتھیار برآمد کرلئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں