کراچی : زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بارے میں رپورٹ جاری کی ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے قومی ذخائر کا حجم 4 اکتوبر کو مجموعی طور پر 16 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 10 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔