اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، اقدامات کر رہے ہیں بجلی کی قیمت کو نیچے لے کرآئیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، اقدامات کر رہے ہیں بجلی کی قیمت کو نیچے لے کرآئیں گے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، حکومتی اقدامات سے 17 ارب روپے کے بچت کی گیو، آئی پی پیز مالکان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے 411 ارب روپے بچت کو عملی طور پر کرکے دکھایا، بجلی کی قیمتوں کو کم کرناضروری ہے تاکہ عوام کوریلیف مل سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا ادارہ قام ہونےجارہاہے جسکی منظوری کابینہ میں دی گئی، جس طرح شیئر خریدے جاتے ہیں مستقبل میں اسی طرح بجلی خریدی جا سکے گی، اب بجلی کےخریدارصرف سینٹرل چیزنگ ایجنسی کےمرہون منت نہیں رہیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف نےٹاسک فورس میں اپنے اداروں کی حمایت کو یقینی بنایا، بجلی کے سیکٹر میں بہت ساری اصلاحات کی ضرورت ہے، ہم نے ملکر عوام کے411 ارب روپے کی بچت کی، پاکستان کو مجموعی طور پر 411 ارب روپے کا فائدہ ہوا، معاہدے کو چند دنوں میں عملی جامع پہنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سردیوں میں بجلی کے استعمال کو بڑھانے کے لیے ایک پروگرام لے کر آنے کا سوچ رہے ہیں، بہتر گورننس اور پالیسیوں کے ثمرات اب عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔اویس لغاری نے کہا کہ جس طرح سے شیئر خریدے جاتے ہیں اسی طرح اب بجلی خریدی جاسکے گی، ایک ایسا ادارہ قائم ہونے جارہا ہے جس کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے۔