8 شہروں میں فوری طور پر  دفعہ 144 نافذ 

06:56 PM, 10 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:حکومت پنجاب نے 8 شہروں میں فوری طور پر  دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، 8 اضلاع میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی ہے اور اس کا اطلاق  12 اکتوبر تک ہوگا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں دفعہ 144 نافذ ہوگا اور ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور اسی طرح کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی ۔

مزیدخبریں