" اگر ہسپتال خالی نہ کیا گیا تو وہی کچھ ہوگا جو الشفا ہسپتال کے ساتھ ہوا تھا"،اسرائیلی فوج نے غزہ میں بچوں کا آخری ہسپتال بھی تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

06:46 PM, 10 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

غزہ:اسرائیلی فوج نے غزہ میں بچوں کا آخری ہسپتال بھی تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔اسرائیلی فوج کاکہنا ہےکہ اگر ہسپتال خالی نہ کیا گیا تو وہی کچھ ہوگا جو الشفا ہسپتال کے ساتھ ہوا تھا ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر کمال عدوان شمالی غزہ پٹی کا واحد ہسپتال ہے جو بچوں کا علاج کرتا ہے۔ اس ہسپتال میں بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت، نرسری اور بچوں کے ڈائیلاسز کے شعبے بھی ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 42,065 افراد شہید اور 97,886 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے نرسنگ ڈیپارٹمنٹ  کے ڈائریکٹر نے  اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے ڈائریکٹرسے رابطہ کیا اور ان کو 24 گھنٹے کے اندر اسپتال خالی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مزیدخبریں