ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن لاہور کی  کارروائی،7 سال سے گمشدہ 3 بچوں کو بازیاب کرا لیا

06:40 PM, 10 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن لاہور نے   ایئرپورٹ پرکارروائی کی ہے۔ ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن لاہور نے  7 سال سے گمشدہ 3 بچوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

بازیاب کروائے گئے بچوں میں حسین بشیر تارڑ، خاقان بشیر تارڑ اور عاشل بشیر تارڑ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کو اٹلی سے لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر بازیاب کروایا گیا۔

ایف آئی اے انٹرپول نے پنجاب پولیس حافظ آباد کی درخواست پر بچوں کی گمشدگی پر ییلو نوٹسسز جاری کئے تھے۔

مزیدخبریں