ملتان : پاکستان کو ملتان ٹیسٹ میں ہوم گرائونڈ پر شکست کا خطرہ ہے۔ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے 823رنزکاپہاڑدیکھ کرپاکستانی بیٹرز دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا بھول گئے ۔ پاکستان کوا نگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید115رنز درکار ہیں۔چوتھے دن کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنالیے ہیں۔ عبداللہ شفیق صفر، شان مسعود 11 ، بابر اعظم 5 اور صائم ایوب 25 ،،،محمد رضوان 10 اور سعود شکیل 29رنز بناسکے ۔
انگلینڈ کے گس ایٹنکسن، برائیڈن کرس نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اپنی پہلی اننگز 823 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی۔
انگلینڈ نے آج پاکستان کے خلاف 7 وکٹ کے نقصان پر 823 رنز بنائے اور اننگ ڈیکلیئر کی، اس سے قبل پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے تھے۔ انگلش بیٹرزنےپاکستانی باؤلرز کی چوتھےروزخوب درگت بنائی۔ہیری بروک نے تیز ترین ٹرپل سنچری اور جو روٹ نےچھٹی ڈبل سنچری سکور کی ۔دونوں نے چوتھی وکٹ پر ریکارڈ 452 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔تمام پاکستانی بولرز نے انگلینڈبیٹرزسے 100 سے زائد رنز کھائے۔