ٹاٹا گروپ کی میراث کون آگے بڑھا ئے گا؟،چہ میگوئیاں شروع

 ٹاٹا گروپ کی میراث کون آگے بڑھا ئے گا؟،چہ میگوئیاں شروع

ممبئی : ٹاٹا گروپ کی میراث کون آگے بڑھا ئے گا؟،اس بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ٹاٹا سنز سمیت 165 بلین ڈالرز کے کاروبار کا نیا مالک کون ہو گا؟اس  بارے میں  مختلف باتیں گرد ش کررہی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ رتن ٹاٹا نے شادی نہیں کی تھی اور ان کا کوئی بچہ نہیں ہے۔

رتن ٹاٹا نے  ایک بارمیڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ   مختلف وجوہات و خدشات کی وجہ سے وہ 4 بار شادی کرتے کرتے رک گئے تھے۔ اس وجہ سے اب یہ باتیں گردش کررہی ہیں ٹاٹا گروپ کی میراث کون آگے بڑھائے گا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رتن ٹاٹا کے سوتیلے بھائی نویل ٹاٹا کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ  وہ  ٹاٹا گروپ کی میراث کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

نویل ٹاٹا رتن ٹاٹا ٹرسٹ کے بورڈ ممبر ہونے کی وجہ سے انہیں ٹاٹا ٹرسٹ کے چیئرمین کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے، ٹاٹا ٹرسٹ کا چیئرمین بننے کے بعد وہ ٹاٹا سنز کا کنٹرول بھی سنبھال لیں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رتن ٹاٹا کے بھائیوں کے علاوہ ان کے چند دیگر کزن بھی ٹاٹا ٹرسٹ کی باگ ڈور سنبھالنے کے چکر میں  ہیں ۔ جن میں مہلی مستری پالونجی، شاپور مستری اور نویل ٹاٹا کے تینوں بچے شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں