اسلام آباد :پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں گٹھ جوڑ، آئینی ترامیم سے متعلق معاملات پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ تمام عدالتی اصلاحات اور آئینی ترامیم منظور کرائی جائیں گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے آئینی ترامیم کی منظوری کیلئے 18 اکتوبر کو پارلیمنٹ اور سینیٹ کے اجلاس طلب کئے ہوئے ہیں اور حکومت نے اپنے ارکان کو بیرون ملک دوروں سے بھی واپس بلا لیا ہے اور 15 اکتوبر تک ہرصورت واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم کے معاملے پر مشاورت ہوئی، جس میں اتفاق رائے سے ترامیم منظور کرانے پر گفتگو کی گئی ہے۔