انقرہ: دوران پرواز پائلٹ کی موت کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے مسافر محفوظ رہے۔ ترکی کی ایئرلائن کا پائلٹ دوران پرواز دم توڑ گیا، ساتھی پائلٹ نے طیارے کو نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کرائی اور مسافروں کی جان بچ گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرلائن کے ترجمان نے ایکس پر لکھا کہ طیارے نے مغربی امریکی ساحلی شہر سیٹل سے پرواز کی تھی، پائلٹ سیٹل سے استنبول پرواز کے دوران گر گئے ۔
معاون پائلٹ نے کیپٹن کے فرائض انجام دیئے اور نیویارک میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی۔پرواز نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ سیئٹل سے پرواز کے 8 گھنٹے بعد طیارہ نیویارک میں اترا۔ترجمان کے مطابق 2007 سے ترکش ایئرلائنز میں کام کرنے والے پائلٹ کو مارچ میں میڈیکلی فٹ قرار دیاگیا تھا۔