"بگ باس 18 " سلمان خان مشکل میں پھنس گئے،  گدھے کی انٹری کے بعد شدید تنقیدکی زد میں

03:46 PM, 10 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ کے اداکار سلمان خان "بگ باس 18 " کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے،  گدھے کی انٹری کی وجہ سے  شدید تنقید کی زد میں آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس کے  شو میں گدھے کی انٹری کی وجہ سے  سلمان خان کو جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم پیٹا انڈیا  نے خط لکھ دیا ہے۔

خط میں پیٹا انڈیا نے زور دیا ہے کہ سلمان خان ریئیلٹی شو کے پروڈیوسرز کو شو میں جانوروں کو تفریح کے لیے استعمال نہ کرنے پر قائل کریں۔ تنظیم  نے گدھے کو    محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی درخواست بھی  کی ہے۔

مزیدخبریں