وینا ملک کی زندگی میں نئے مسٹری مین  نے قدم  رکھ دیا ،اداکارہ تاحال خاموش

03:37 PM, 10 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی زندگی میں نئے مسٹری مین  نے قدم  رکھ دیا ہے۔ لالی وڈ کی اداکارہ وینا ملک خبروں میں رہنے کا فن جانتی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہیں۔

وینا ملک اس بار سوشل میڈیا پر ایک   مسٹری مین کی وجہ سے  خبروں کی زینت بنیں۔  وینا کے اس مسڑی مین  کا نام  شہریار چوہدری بتایاجاتا ہے۔   وینا شہریار کے ساتھ   ٹک ٹاک ، انسٹا گرام پر منظر عام پر آئیں۔ سوشل میڈیا پر شہریار چوہدری کے اگر کمنٹس پڑھے جائیں تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ وینا کے عشق میں بری طرح گرفتار ہیں لیکن وینا کا شہریار چوہدری کو رسپانس بھی کسی محبت نامے سے کم نہیں ہے۔ 

 شہریار چوہدری اگر کہتے ہیں کہ " آپ سے مل کے ہم کچھ بدل سے گئے " تو وینا کہتی ہیں کہ "ہم بھی" اس پیار بھری گفتگو سے انکے مداح جہاں محظوظ ہورہے ہیں وہیں اس سسپنس سے  اور بھی بےچین ہیں کیونکہ شہریار چوہدری کا چہرہ ابھی تک کسی نے نہیں دیکھا۔   شہریار چوہدری نے ابھی تک اپنے  سوشل میڈیا اکائونٹس پر جتنی بھی تصاویر اپلوڈ کی ہیں ان میں انکا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

اس معاملے میں اداکارہ  وینا ملک  نے  بالکل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وینا ملک اپنے مسٹر پرفیکٹ کا چہرہ فی الحال چھپا کر رکھنا چاہتی ہیں۔ وینا ملک کو انکا مسٹر پرفیکٹ  اگرمل گیا ہے اور وہ اس  کو  سب کی نظروں  چھپا کر  اورسنبھال کر رکھنا چاہتی ہیں، اور وہ بہت زیادہ محتاط ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں ایک ساتھ تاحال دکھائی بھی نہیں دئیے۔

مزیدخبریں