5آئی پی پیز سے بجلی  خریدنے کے معاہدے ختم کرنےکا فیصلہ کر لیا ، وزیراعظم

5آئی پی پیز سے بجلی  خریدنے کے معاہدے ختم کرنےکا فیصلہ کر لیا ، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5آئی پی پیز سے بجلی  خریدنے کے معاہدے ختم کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی  کابینہ کے اجلا س سے گفتگو کرتے ہو ئےوزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت  استحکام کی جانب جا رہی ہے،اوورسیز پاکستانی  محنت کر کے ملک میں  پیسے بھیجتے ہیں ، سمندر پار پاکستانیوں کا ملک پر اعتماد ہے اور وہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

شہباز شریف نے  کہا ہے کہ آئی پی پیز کے حوا لے سے  موجودہ حکومت  بھر پور کوشش کر رہی ہے ،ہمیں آئے ہوئے 7ماہ ہوچکے ہیں اس معاملے پر کوششیں جاری ہیں،پارٹی صدر نوازشریف کی بھی اس پر پوری نظر ہے، تمام متعلقہ وزارتوں نے خلوص کے ساتھ دن رات کوششیں کیں، اس کا کوئی آسان حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے، تاہم بطور ٹیم درپیش چیلنجز سے نمٹیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کر رہے ہیں اور دیگر آئی پی پیز سے بھی معاہدوں پر بتدریج نظرثانی ہو رہی ہے اور  ٹیرف میں کمی لائیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے جوہوسکے کا کریں گے،وفاقیاور صوبائی حکومتیں عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ،عوام کا شکریہ جنھوں نےصبرو تحمل کے ساتھ مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ںے مزید کہا کہ بجلی کے شعبے کی اصلاحات کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس اور وفاقی کابینہ کے اراکین اس کوشش کیلئے لائقِ تحسین ہیں،حالیہ گرمیوں میں وفاق اور وزیرِ اعلی پنجاب نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا، عوام سے کئے گئے اپنے ہر وعدے پر قائم ہوں۔

مصنف کے بارے میں