اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کاحکم دیتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی بی 45 کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے علی مدد جتک کو بحال کر دیا ۔
سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ الیکشن ٹریبونل نے امیدواروں کے فارم 45 میں فرق کی بنیاد پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔ 15 امیدواروں نے فارم 45 مختلف ہونے کا دعویٰ کیا مگر صرف 4 امیدواروں نے اپنے فارم پیش کیے۔
الیکشن ٹریبونل نے جمعیت علما اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی کی اپیل پر یہ فیصلہ دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔
ا