سو سالہ تاریخ میں سب سے بڑا طوفان   ملٹن فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا، نظام زندگی درہم برہم ،بائیڈن نے شہریوں کو خبردار کردیا

01:41 PM, 10 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

فلوریڈا:فلوریڈا کی سو سالہ تاریخ میں سب سے بڑا طوفان   ملٹن فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا،  اس وجہ سے نظام زندگی درہم برہم  ہوگئی۔ بائیڈن نے شہریوں کو خبردار کردیا ہے۔


صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ   فلوریڈا کی سو سالہ تاریخ میں یہ سب سے بڑا طوفان ہے، ملٹن طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے، سب نے مل کر  مقابلہ کرنا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ    امدادی سرگرمیوں کیلئے فوج طلب کی جاسکتی ہے۔


سمندری طوفان ملٹن ساحل سے ٹکرانے سے   متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں، بیشتر شہری نقل مکانی کرچکے ہیں۔سمندری طوفان کے زیر اثر 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کے باعث فلوریڈا میں2  ہزار  پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم  ہیں۔فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے 72 لاکھ افراد کوعلاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

مزیدخبریں