مولانا فضل الرحمان نے جے یوآئی کی مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری دے دی

01:33 PM, 10 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آبا د : سربراہ جمعیت  علما ء اسلام ( جے یو آئی ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  5 سال کے لئے اپنی پارٹی کی  مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری دے دی ہے۔


پارٹی ذرائع کے مطابق  صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد ،مولاناغلام قادر ، عبد القیوم، فضل علی حقانی  کو نائب امراء مقرر کیا گیا ہے، جبکہ محمد اسلم غوری مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورپارٹی کے ترجمان ہوں گے۔


اس کے علاوہ الحاج اکرم خان درانی ،مولانا امجد خان ، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ اورمفتی سعود افضل ہالیجوی نائب نظماء مقرر کردیے گئے  ہیں۔

مولانا صلاح الدین ایوبی سیکریٹری مالیات  اور انجینیئر عبدالرزاق عابد لاکھو سالار ہوں گے ، تاہم انجینئر ضیاء الرحمان مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں