کراچی : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناہ کے والد کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔
فاطمہ ثناء ویمن ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود تھی ،تاہم اب انہوں نے فوری طور پر پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کی کپتان کے والد آج کراچی میں رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں ۔ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثناء سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ویمن ٹیم کی کپتان کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا کی ہے۔