اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا ( کے پی ) ہاوس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامرفاروق نے کے پی ہاوس سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا۔
سی ڈی ا ے نے موقف اپنایا کہ ہاوس کی غیر قانونی کنسٹرکشن ہوئی ہے اور کچھ واجبات بھی باقی ہیں اس حوالے سے پہلا نوٹس 2014 میں دیا گیا تھا۔
عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں۔ اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں اس کو دیکھ لیں گے۔ اس طرح نہ لگے کہ آپ کسی کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔ فیصلہ دے رہا ہوں آپ خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا کے پی ہاوس کو ڈی سیل کرنے کا حکم
12:37 PM, 10 Oct, 2024