پٌاکستان  معاشی  محا ذ پر بہتر پوزیشن پر ہے ، وزیر خزانہ

پٌاکستان  معاشی  محا ذ پر بہتر پوزیشن پر ہے ، وزیر خزانہ

اسلام آباد :  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا  ہے کہ  معاشی  محاذ کی بہتری کے لیے  کام کر رہے ہیں ۔

پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں، سعودی عرب سے پرائیویٹ سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔

اس  وقت ہم معاشی محاز پر بہتر پوزیشن میں آ گئے ہیں ،  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریکوڈک پر جلد پیشرفت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی  قیادت میں پا کستانی معیشت میں مسلسل استحکام  دیکھنے میں آ رہا ہے ، پچھلے ایک سال میں معیشت مستحکم  ہو ئی ہے  اور نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی اصلاحات کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس وقت ہم معاشی محاذ پر بہترین پوزیشن میں آگئے ہیں، ہم نے مائیکرو اکنامک اسٹیبلیٹی کیلئے کام کیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ  حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے بلکہ کاروبار کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہے، نجی شعبے کی شراکت داری سے ملکی معیشت کو مستحکم کر سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں