ملتان ٹیسٹ : انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 7وکٹ پر 823 رنز بنا کر ڈکلئیر کر دی

11:51 AM, 10 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

ملتان : ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینٖڈنے پہلی اننگز 7 وکٹوں پر 823 رنز بنا کر ڈکلئیر کر دی ۔

ہیری بروک نے 317 رنز بنا کر  اپنے کیرئیر کا بہترین اسکور بنایا  جبکہ جوروٹ نے 262 رنز بنائے  ۔

انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر823 رنز بنا لئے ہیں اور اسے پاکستان پر پہلی اننگز میں  267  رنز کی برتری حاصل  ہے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے تھے۔

 چوتھے دن کے کھیل میں  انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پاکستان کی برتری ختم کر دی ہے،  پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے 800 رنز بنائے ہیں ،انگلینڈ سے قبل 1958 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 790 رنز بنائے تھے۔

مزیدخبریں