اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری آج دو روزہ دورے پر ترکمانستان جائیں گے۔
صدر مملکت ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے۔ آصف علی زرداری ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمد اف کی دعوت پر آج ترکمانستان جارہے ہیں۔
صدر مملکت فورم پر امن، اتحاد اور ترقی کی اہمیت کو اجاگر کریں گے، وہ ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ پاکستانی صدر تہذیب، امن اور ترقی کی بنیاد کے موضوع پربات کریں گے،ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان بھی اشکاباد جائیں گے جبکہ 11 اکتوبر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بھی ترکمانستان کا دورہ متوقع ہے۔