آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی وفد کے ہمراہ ملا قا ت

11:01 AM, 10 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل آصم منیر سے  سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیزالفالح  کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وفد کے درمیان  ملاقات  میں باہمی  دلچسپی کے امور  پر تبادلہ خیال ہوا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ملاقات کے درمیا ن  مختلف شعبوں  میں برادرانہ  تعاون  کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی ہے  ،اس کے علاوہ  جنرل عاصم منیر نے  شاہ سلمان  اور ولی عہد شہزادہ محمد بن  سلمان  کی پاکستان  کے لیے متزلزل  حمایت پر شکریہ ادا  کیا ۔ 

 آرمی چیف نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کرائی اور دونوں ممالک کو حاصل ہونے والے امید افزا نتائج کے بارے میں امید ظاہر کی۔

سعودی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان پائیدارتعلقات کا مظہر ہے، جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لئے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں