تہران : ایران نے اسرائیل کو دھمکی کا جواب دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں ،اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو اسے دھول میں اڑا دیں گے ۔
اسرائیلی وزیردفاع کی دھمکی کے جواب میں ایران کے جرن مرتضیٰ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اسرائیل پر جوابی حملے کرنے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں پڑے گی ، ایک بھی حملہ ہوا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے۔
ایرانی جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر کوئی بھی حملہ بغیر جوابی حملے کے نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو دھمکی دیتے ہو ئے کہا تھا تہران پر حملہ مہلک اور حیران کن ثابت ہو گا ، جو بھی ہم پر حملہ کرے گا اس کو نقصان پہنچے گا اور اس کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔جس کے بعد ایرانی جنرل نے اسرائیل کو جوابی دھمکی دی ہے۔
ایران نےحماس اور حزب اللہ کے رہنما کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر 190 میزائل داغے تھے جس میں اسرائیل کی تین ائیر بیسز اور فوجی تنصیبات کو نشانا بنایا گیا تھا۔