جو بھی ہم پر حملہ کرے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے، اسرائیلی فوج

10:26 AM, 10 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

تل ابیب : اسرائیل کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ  ایران کے حالیہ میزائل حملے کا جوا ب مہلک اور حیران کن ہوگا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق  شمالی غزہ اور لبنان  میں حزب اللہ کےعسکریت پسندوں  کے خلا ف  اسرائیلی فوج کا  بڑے پیمانے میں   آپریشن جا ری ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسرائیلی وزیر دفاع یووگیلنٹ نے فوجی دستوں سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا حملہ مہلک، عین مطابق اور اس سے بڑھ کر حیران کن ہوگا۔ یہ سمجھ ہی نہیں سکیں گے کہ کیا ہوا ہے اور کیسے ہوا۔ ان کو نتائج کا پتا چل جائے گا۔‘


ان کا کہنا ہے کہ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا اس کو نقصان پہنچے گا اور اس کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

واضح  رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کی شب  اسرائیل پر سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغے تھے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے تھے  جس کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے اور اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

مزیدخبریں