کے پی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد جہنم واصل

11:32 PM, 10 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیاں کیں۔  ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا۔

 شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد اکرام مارا گیا۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو  نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد جہنم واصل ہو۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس سٹیشن ہتھالا، روڑی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملوں میں ملوث تھا۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا۔

مزیدخبریں