سری لنکا کے خلاف شاندار جیت کا سہرا عبداللہ شفیق اور محمدرضوان کے سر ہے: بابر اعظم

11:06 PM, 10 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

حیدرآباد :قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف شاندار جیت کا سہرا عبداللہ شفیق اور محمدرضوان کو دے دیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف جیت کا سہرا عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کے سر ہے۔ 

 محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے شاندار شراکت داری قائم کی ،عبداللہ شفیق جس طرح کھیل رہا تھا اس پر بہت خوش ہوں۔

انہوں نےمزید کہاکہ یہ عبداللہ شفیق کا پہلا ورلڈ کپ ہے، نیٹ پریکٹس میں اس کی محنت دیکھی تو اسے کھلانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزیدخبریں