اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے کل اجلاس طلب کیا ہے۔ سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت ہوگی۔
عام انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں و امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے کل اجلاس طلب کیا ہے۔
سیاسی جماعتوں کے نمائندے مجوزہ ضابطہ اخلاق پر تجاویز دیں گے، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا۔
چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اجلاس کل 2 بجے ہو گا، الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر رکھے ہیں۔