ورلڈکپ:  انگلینڈ کی بہترین کارکردگی، بنگلہ دیش کو 137 رنز سے شکست دے دی

06:38 PM, 10 Oct, 2023

دھرم شالا :ورلڈ کپ کے  میچ یں انگلینڈ نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے بنگلہ دیش کو 137 رنز سے شکست دے دی ۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بنگلادیش کو 137 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔365 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 48.2 اوورز میں227 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ دھرم شالا سٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 364  رنز بنائے تھے۔  

 آج کے میچ کیلئے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی دیکھنے میں آئی۔  انگلش ٹیم میں معین علی کو بٹھا کر ریس ٹوپلے جبکہ بنگلایش کی ٹیم میں محمد اللہ کو آرام دیتے ہوئے مہدی حسن کوٹیم میں شامل کیا گیا۔انگلینڈ کی جانب  سے  ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے اوپننگ کی اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے بنگلادیش کی  بولنگ کے آگے رنز کی چٹان ثابت ہوئے لیکن  اوپننگ پارٹنر شپ  ْ  115 رنز دینے کے بعد ٹوٹ گئی۔

جونی بیرسٹو  59 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کربنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کا شکار ہوگئے بیرسٹو کے بعد ڈیوڈ میلان اور  اور جو روٹ کے درمیان بھی  اچھی پارٹنر شپ قائم ہوئی لیکن 38 اوورز میں اوپنر ڈیوڈ میلان  16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے  140 رنز کی شاندار اننگز  کھیل کر مہیدی حسن کا شکار ہوگئے،   اس کے بعد  کپتان جوز بٹلر بھی 20 ، جوروٹ 82 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔بنگلادیش کی جانب سے مہیدی حسن نے 4 جبکہ شریف الاسلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔


365 رنز کو چیز کرتے ہوئے  بنگلادیش کی پہلی وکٹ دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر گری جب تنزید حسن 14 رنز بناکر ریس ٹوپلے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اس کی اگلی ہی گیند پر ٹوپلے نے ہی مہدی حسن کو صفر رنز پر پویلین بھیج دیا۔بنگلادیش کی تیسری وکٹ بھی ٹوپلے کے ہی حصے میں آئی جب انہوں نے صرف 26 رنز پر ہی کپتان شکیب الحسن کو پویلین بھیج دیا اس کے بعد مہیدی حسن میراز بھی 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ لٹن داس 76 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

 مشفق الرحیم 51 اور توحید ردوئے 39 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ ، تسکین احمد 13 اور شریف الاسلام نے 12 رنز بنائے۔ 365 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 48.2 اوورز میں227 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ نے میچ 137 رنز سے  جیت لیا۔انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹوپلے نے43 رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں