پرستارتیاری کرلیں،"جوکر"آرہا ہے، لیڈی گاگا کی جھلک نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی

05:53 PM, 10 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس:ہالی وڈ فلم"جوکر" کا سیکویل"جوکر2" تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ اس  میں پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔  ان کے روپ نے شائقین پرجادو کردیا ہے اور گاگا نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

"جوکر"2019 میں باکس آفس پر ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی جبکہ شائقین کی جانب سے  اس کے بیک گرائونڈ میوزک کوبھی سراہاگیا گیاتھا۔ اس فلم کے سیکوئل پربھی  بہت محنت کی گئی ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ یہ بھی بلاک بسٹر ہو۔ یہ فلم ویسے تو اگلے برس اکتوبر میں ریلیز ہوگی لیکن  اس کی تیاری اور پروموشن ابھی سے شروع کردی گئی ہے۔ 

جیکوئن فینکس کی فلم 4 اکتوبر 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے جیکوئن فینکس کے ساتھ لیڈی گاگا بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ فلم کے سیکوئل میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا بھی جلوے بکھیرتے نظر آئیں گی۔ لیڈی گاگا ممکنہ طور پر کرائم کے شریک سازشی ’ہارلے کوئن‘ کے ’کلاؤن شہزادی‘ کا کردار ادا کریں گی۔

’جوکر‘ کو سٹینڈلون فلم سمجھا گیا تھا لیکن آر ریٹیڈ ٹینٹ پول نے عالمی سطح پر ایک بلین ڈالرز سے زیادہ کمائے اور اداکارہ جیکوئن فینکس نے آسکر ایوارڈ حاصل کیا۔ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بنائی گئی فلم ’جوکر‘ کی کہانی ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں۔

دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور کرائم فلم کو بریڈلی کوپر اور ٹوڈ فلپسکی نے پروڈیوس کیا تھا اور سیکوئل کو بھی وہی پروڈیوس کر رہے ہیں۔

جوکر‘ اسی کردار کی پہلی مرکزی فلم تھی، اس سے قبل ’جوکر‘ کا کردار ’بیٹ مین‘ اور ’ڈارک نائٹ‘ میں پیش کیا گیا تھا اور سب نے اس کی تعریفیں کی تھیں۔

مزیدخبریں