نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے دبئی سے چارٹرڈ طیارہ بک کرالیا، لاہور کی بجائے اسلام آباد جائیں گے

05:02 PM, 10 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن  :سابق وزیر اعظم نواز شریف کل عمرہ کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔ عمرے کے بعد وہ دبئی پہنچیں گے جہاں سے چارٹرڈ طیارے میں پاکستان آئیں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق قائد ن لیگ کی وطن واپسی  کے لیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کرالیا ہے۔ نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے “امید پاکستان” کا نام دیا جائے گا۔

 اسپیشل فلائٹس میں تقریبا ڈیڑھ سو سے زائد افراد کی گنجائش ہے۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہونگے۔

خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی۔ نواز شریف لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں