اسرائیلی فضائیہ کا غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،یورپی  ممالک سے  ریزرو فوجیوں کومنگوانا شروع کردیا

04:30 PM, 10 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ:اسرائیلی فضائیہ  نے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ وہ  غزہ کی پٹی پر حماس کے ٹھکانوں پرحملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ میں پہلے روز سے جاری مشکلات کے پیش نظر یورپی ملکوں میں موجوداپنے سابق ایئر فورس پائلٹوں اوردیگر اہلکاروں واپس لانے کوششیں شروع کردی ہیں۔ اس امر کا اعلان اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔

 ایئر فورس نے یورپی ملکوں کو طیارے بھیجے ہیں تاکہ وہاں موجود اپنے سابقین کو ریزرو فوجیوں کے طور پرواپس لا سکیں۔ اعلان میں کہا گیا ہے اس طرح سینکڑوں ریزرو فوجیوں کو لایا جائے گا۔ان ریزروز کو غزہ پر حملوں اور بمباری کے لئے بروئے کار لایا جائے گا۔

مزیدخبریں