ایوارڈز تقریب میں نہیں جاتی کیونکہ وہاں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا:سونیا حسین

  ایوارڈز تقریب میں نہیں جاتی کیونکہ وہاں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا:سونیا حسین

کراچی : اداکارہ سونیا حسین کاکہنا ہے کہ   میں ایوارڈز تقریب میں نہیں جاتی، کیوں کہ وہاں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔
سونیا حسین نے کہاکہ  ایوارڈز تقریب میں نہیں جاتی، کیوں کہ وہاں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔سونیا حسین 2021 میں لکس سٹائل کی ایوارڈز کی نامزدگیوں پر اظہار افسوس کر چکی ہیں، اس وقت انہوں نے اپنے ڈرامے مقبول ڈرامے ’سراب‘ کو ایک بھی نامزدگی نہ ملنے پر سونیا حسین نے انسٹاگرام سٹوریز میں برہمی کا اظہار کیا تھا۔اس وقت سونیا حسین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سٹوریز میں لکھا تھا کہ وہ اس بات سے افسردہ ہیں کہ ’سراب‘ جیسے ڈرامے کو ایوارڈ کے لیے ایک بھی نامزدگی نہیں ملی۔


علاوہ ازیں وہ دوسرے مواقع پر بھی لکس سٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر تنقید کرتی دکھائی دی تھیں۔رواں برس کے لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریب 6 اکتوبر کو کراچی میں ہوئی تھی اور اس بار سونیا حسین کو ان کی فلم ’ٹچ بٹن‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد بھی کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ ایوارڈز تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔

ایوارڈز تقریب میں شرکت نہ کرنے کے بعد سونیا حسین نے حال ہی میں اے نجی ٹی وی کے پروگرام میں  شرکت کی، جہاں انہوں نے ایسے ایوارڈز میں شرکت نہ کرنے پر کھل کر بات کی۔


اداکارہ نے ایوارڈز تقریب میں اداکاراؤں کے لباس اور فیشن پر تنقید کے حوالے سے کہا کہ لوگوں کے اعتراضات فضول ہیں، ہر کسی کی اپنی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کا سٹائل اور فیشن کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ لکس سٹائل ایوارڈز ہوتا ہے کہ سٹائل اور فیشن کے لیے ہے، اس لیے ہر کوئی اپنی اپنی مرضی کے مطابق فیشن اور لباس کرتا ہے۔ ایوارڈز تقریب میں منفرد لباس، فیشن اور سٹائل کرنے والے ہر اداکار اور اداکارہ کی اپنی مرضی ہوتی ہے، اس لیے جسے جو چیز اچھی لگتی ہے، وہ وہی کرتا ہے اور ان پر اعتراضات فضول ہوتے ہیں۔


سونیا حسین نے کہا کہ اگر انہیں کسی ایک اداکارہ کو ایوارڈ دینے کا موقع ملے تو وہ سجل علی کو دیں گی جب کہ اداکاروں میں وہ نعمان اعجاز کا انتخاب کریں گی۔ان کاکہنا تھا کہ باقی ایوارڈز میں عام طور پر وہ لوگ جا رہے ہوتے ہیں، جنہیں ایوارڈز مل رہے ہوتے ہیں یا پھر وہ شخصیات جاتی ہیں، جنہیں تیار ہونے اور بناؤ سنگھار کرنے کا شوق ہوتا ہے۔

سونیا حسین نے کہا کہ اس بار اگرچہ وہ فلم کی بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد بھی ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ ایوارڈز تقریب میں نہیں گئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ ایوارڈز منتطمین اداکاروں کو پہلے بتا دیتے ہوں گے کہ انہیں ایوارڈ دیا جا رہا ہے لیکن وہ یہ بات کسی اور کو نہ بتائیں۔

مصنف کے بارے میں