ریاست مدینہ کے خواب دکھانے والے سابق وزیر اعظم کے بچوں اور اہلیہ نے اسرائیل کی مذمت نہیں کی: فیاض چوہان 

ریاست مدینہ کے خواب دکھانے والے سابق وزیر اعظم کے بچوں اور اہلیہ نے اسرائیل کی مذمت نہیں کی: فیاض چوہان 

راولپنڈی : مرکزی ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے قرآن پر حلف کو جھوٹا قرار دیدیا ۔  کہانئی کمپین شروع ہوئی ہے قرآن مجید پر جھوٹا حلف لے رہے ہو یہ قرآن کریم کی بے حرمتی ہے، حلف اٹھانے والے نہ تین میں ہیں اور نہ تیرہ میں ہیں۔ صداقت عباسی نے بھی میری کہی ساری باتیں کی ہیں۔ یہ اسرائیلی لابی تھی جس سے پاکستان کو نقصان ہوا۔ سربراہ پاک فوج کو میر جعفر میر صادق تک کہہ کر مخاطب کیا گیا ۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ 22 مئی کو اپنی پہلی پریس کانفرنس میں جو حقائق بیان کیئے وہ سب سامنے آرہے ہیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی  اقدامات کے باعث صداقت عباسی سمیت ہم سب استعمال ہوئے۔ حیرت ہے چئیرمن پی ٹی آئی کی غنڈی گردہ دیکھتے ہوئے بھی بعض رہنماؤں نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جھوٹی کمپین سے پوری قوم و ریاست کا بیڑہ غرق کیا گیا۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے سرکاری تنصیبات پر حملے کیے گئے،ریاستی رٹ کو چیلنج کیا گیا۔ پاک فوج کے خلاف ہمیں ورغلایا جاتا تھا، فیصل شیر کو چیئرمین پی ٹی آئی میٹنگ میں بیٹھا کر لیکچر دیا جاتا تھا۔ عالیہ حمزہ، مسرت چیمہ، مراد سعید فیصل شیر کے بعد باقی لوگوں کو موقع دیا جاتا تھا، ہر میٹنگ میں پاک فوج کے خلاف مہم چلائی جاتی تھی۔

 فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تین دن سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑی ہے۔اسرائیل علم لے کر اٹھا کہ خوراک اور دوائی نہیں دیں گئے ۔ عالمی طاقتیں فلسطین کے حقوق کو تسلیم کرے ایک آزاد ریاست کے حقوق فراہم کرے۔ پوری پاکستانی قوم اور استحکام پاکستان پارٹی کا بھی یہی مطالبہ ہے۔ 

چئیرمین پی ٹی آئی کے بچے جس گھر میں پل رہے ہیں ان کی اہلیہ نے اسرائیل کی کھلم کھلا  مذمت نہیں کی۔ ریاست مدینہ کے خواب سابق وزیر اعظم نے دکھائے ان کے بچے ان کی اہلیہ کو چاہیے تھا کہ کھل کر اسرائیل کی مذمت کرتے۔ 

مصنف کے بارے میں