سموگ کا تدارک ،مارکیٹیں، سکول، کالجز اور فیکٹریاں بند کرنے کا امکان،تاجروں نے بدھ کی چھٹی کی حمایت کردی

  سموگ کا تدارک ،مارکیٹیں، سکول، کالجز اور فیکٹریاں بند کرنے کا امکان،تاجروں نے بدھ کی چھٹی کی حمایت کردی

لاہور:سموگ کے تدارک کے لیے بدھ کے روز مارکیٹیں، سکول، کالجز اور فیکٹریاں بند کرنے کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔ پنجاب میں سموگ کے تدارک کے لیے لاک ڈاؤن اور ناکہ بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق  نگران پنجاب حکومت کا کل مکمل شٹر ڈاؤن کرنے کا امکان ہے۔

 بدھ کے روز مارکیٹیں، سکول، کالجز اور فیکٹریاں بند کرنے کا امکان ہے، سرکاری دفاتر میں کل آدھے ملازمین کام کریں گے۔

ہفتے اور اتوار کو کورونا لاک ڈاؤن کی طرح شہر میں ناکے لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔سموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ لاہور میں غیر معمولی ٹریفک ہے۔پنجاب میں پیر، منگل اور بدھ کو سب سے زیادہ اسموگ ہوتا ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی اور سی سی پی او بلال صدیق نے تاجروں سے ملاقات کی۔

کمشنر لاہور کاکہنا ہے کہ لاہور ڈویژن میں 2 ماہ تک ہر بدھ کو ورک فرام ہوم ہو گا۔تاجروں نے انسداد سموگ کے لیے بدھ کی چھٹی کی حمایت کی ہے۔ تاجروں نے لاہور انتظامیہ کو انسداد سموگ کے لیے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا ہے۔